کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، پولیس کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ٹورنٹو پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز ٹورنٹو کے نواحی علاقے میں موجود ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا۔ملزم نے رہائشی عمارت میں داخل ہوکر پانچوں افرادکو فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتولین کی لاشیں عمارت کے مختلف فلیٹوں سے برآمد ہوئیں، حملہ آور بھی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔
Tags
News