کراچی (سہارا نیوز پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہی روز میں 3900 روپے بڑھ گئی ، 1 تولہ سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہو گیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق صرف آج کے دن میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 3900 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے ، جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 3344 روپے بڑھی ۔10 گرام سونے کی قیمت1 لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہو چکی ہے ۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 12 ڈالر فی اونس اضافہ ہوا ہے ، فی اونس سونے کی قیمت 1808 روپے ہو چکی ہے
Tags
Business