فیس بک نے پاکستانی صارفین کوبھی اپنے اکاﺅنٹس سے آمدنی کمانے کا موقع دیدیا

 





نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک کی مالک کمپنی’میٹا ‘نے پاکستانی فیس بک صارفین کوبھی اپنے اکاﺅنٹس سے آمدنی کمانے کا موقع فراہم کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق میٹا کی طرف سے فیس بک پر ’سٹارز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے لوگ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے مواد پر اپنے مداحوں سے سٹارز حاصل کرکے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کوئی بھی صارف رقم کے عوض سٹارز خریدے گا، جنہیں وہ اپنے کسی بھی پسندیدہ فیس بک کنٹینٹ پروڈیوسر کو بھیج سکتا ہے۔ ان سٹارز کو وہ کنٹینٹ پروڈیوسر ز روپوں میں تبدیل کرکے آمدنی حاصل کریں گے۔ ایشیاءپیسفک ریجن کی ترقی پذیر مارکیٹس کے میٹا ڈائریکٹر جورڈی فورنیز کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کا مقصد کنٹینٹ پروڈیوسرز کی حوصلہ افزائی کرنااور انہیں اپنے شوق کو پیشے میں تبدیل کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیچر سے استفادہ کرنے کے لیے فیس بک صارفین کے اکاﺅنٹ پر کم از کم 1ہزار فالوورز ہونے لازمی ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر قواعدو ضوابط بھی رکھے گئے ہیں، جن پر پورا اترنے والا کوئی بھی پاکستانی فیس بک صارف اپنے اکاﺅنٹ پر سٹارز کا آپشن ’آن‘ کر سکتا ہے، جس کے بعد اس کی ویڈیوز کو پسند کرنے والے لوگ اسے سٹارز بھیج سکیں گے
اگر آپ بھی اپنے اکاﺅنٹ پر یہ فیچرز آن کرنا چاہتے ہیں تو اس لنک پر کلک کریں 
Link 👉 🔗🔗🔗
Click to Tweet ➡️ Twitter🐦

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی