وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران نیازی اور پرویزالہٰی کا مقابلہ آپس میں ہے، دیکھنا ہے یوٹرن کون لیتا ہے

 

اسلام آباد (سہارا نیوز پاکستان) - وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ عمران نیازی اور پرویزالہٰی کا مقابلہ آپس میں ہے، دیکھنا ہے یوٹرن کون لیتا ہے اور سمارٹ ٹرن کون؟

عمران خان کی اسمبلیوں کے تحلیل کے متوقع اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا اتحادیوں نے ایک دوسرے کی قسمت کا فیصلہ لکھنا ہے، عمران خان کے کہنے پر جس نے ایف آئی آر درج نہ کی، وہ اسمبلیاں توڑے گا؟

رانا ثناء نے کہا اسمبلیاں توڑے یا نہ توڑے، ہر صورت میں سیاسی نقصان عمران خان کا ہے، فتنہ، فساد اور انتشار صرف پاکستان کی معیشت کا نقصان کررہا ہے۔

وزیرداخلہ بولے کہ پارلیمنٹ کا تسلسل پاکستان اور معیشت کی ضرورت ہے، الیکشن ہو بھی جائیں تب بھی عمران خان کی فسادی سوچ تبدیل نہیں ہوگی۔ عمران خان کا ایجنڈہ الیکشن نہیں بلکہ معیشت کا دھڑن تختہ کرنا ہے۔ عمران خان کو فارن فنڈنگ معیشت کی تباہی، سیاسی عدم استحکام کیلئے دی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی