کراچی:ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر معروف اداکارہ کا بھائی قتل


 

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں گرومندر کے قریب نامعلوم ملزم نے پاکستان کی معروف اداکارہ سلومی عزیز کے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا-


سہارا نیوز پاکستان کے نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر : اداکارہ سلومی کے مطابق ان کے بھائی کو واردات کے دوران ڈاکوؤں نے قتل کیا جب کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ چند سیکنڈ میں ہوئی واردات کسی تنازع کا شاخسانہ لگتی ہے۔



اداکارہ سلومی کی جانب سے میڈیا پر بیان سامنے آیا ہے کہ ان کے بھائی عبدالوحید ہربل جڑی بوٹیوں کا کام کرتے تھے، انہیں ملزمان نے دکان میں گھس کر مزاحمت پر قتل کیا، ان کی یا بھائی کی کسی سے دشمنی نہیں جبکہ پولیس واقعہ کو دشمنی قرار دے رہی ہے۔

اداکارہ سلومی کا کہنا ہے کہ کل بھائی کے سوئم کے بعد وہ بھرپور قانونی کارروائی کریں گی۔


واقعہ کا مقدمہ الشافعی دواخانہ کے مالک اور مقتول عبدالوحید کے بھائی توحید عزیز ہاشمی نے نامعلوم ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں درج کرایا ہے

پولیس کے مطابق واردات جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں گرومندر چوک ایدھی سینٹر کے قریب النور دوا خانہ پر 22 دسمبر کی شام ساڑھے 7 بجے ہوئی تھی۔ وقوعہ کے وقت جڑی بوٹی کا کام کرنے والے 55 سالہ عبدالوحید کو ان کی دکان میں گھس کر گولی مار دی گئی تھی۔


پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دکان کے اندر سے کوئی چیز چھینی یا لوٹی نہیں گئی تھی ملزمان 3/4 سیکنڈ میں واردات کرکے دکان سے چلا گیا تھا،آس پاس کے عینی شاہدین نے تصدیق کی کہ متوفی یا اس کی دکان سے کچھ بھی لوٹا نہیں گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی