بابائے قوم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش

 


بابائے قوم محمد علی جناح کا 147 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا جائے گا کہ ان کے رہنما اصولوں، اتحاد، تنظیم اور ایمان پر ہر صورت عمل کیا جائے گا۔

دن کا آغاز ملک کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ ہوگا۔ ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

ملک پھر میں بابائے قوم کے خیالات اور نظریات بالخصوص قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

سرکاری اور نجی ادارے قائداعظم کے پیغام اور تصور کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینارز، کانفرنسز، مقابلے اور مذاکرے منعقد کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی