اسلام آباد اور عالمی قرض دہندہ (آئی ایم ایف) کے درمیان اب تک ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔

 


پاکستان میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایستھر پیریز روئیز نے کہا ہے کہ 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (اسی ایف ایف ) کے نویں جائزے کے لیے اسلام آباد اور عالمی قرض دہندہ کے درمیان اب تک ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔

پاکستان نے 2019 میں آئی ایم ایف کے ساتھ 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا جسے رواں سال کے شروع میں بڑھا کر 7 ارب ڈالر کردیا گیا تھا، پروگرام کا نواں جائزہ فی الحال ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کے اجرا کے لیے آئی ایم ایف اور حکومت کے درمیان زیر التوا ہے جب کہ فریقین کے درمیان بات چیت اور مذاکرات جاری ہیں۔

ایستھر پیریز روئیز نے ’ڈان ڈاٹ کام‘ کوبتایا کہ 9ویں جائزے کے تناظر میں اب تک ہونے والی بات چیت اور مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور ان مذاکرات نے سیلاب کے بعد میکرو اکنامک آؤٹ لک پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ ساتویں اور آٹھویں مشترکہ جائزے کی تکمیل کے بعد مالیاتی، زری، شرح مبادلہ، اور توانائی کی اختیار کردہ پالیسیوں کا تفصیل سے جائزہ لینے کے قابل بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف ان پالیسیوں پر بات چیت جاری رکھنے کا خواہاں ہے جو سیلاب سے انسانی اور بحالی کی ضروریات کو مناسب طریقے سے پورا کرے اور ساتھ ہی دستیاب فنانسنگ کے ساتھ مالی اور بیرونی استحکام کو بھی برقرار رکھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی