آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

 



دبئی (سہارا نیوز پاکستان آن لائن)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی  ۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی  تنزلی ہوئی ہے جبکہ نوجوان بلے باز سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ کے مطابق بیٹنگ  میں آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 2 درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے جو ئےروٹ ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

عبداللہ شفیق کی بھی 3 درجے تنزلی ہوئی ہے اور وہ 15 ویں سے 18 ویں نمبر پر آ گئے ہیں، محمد رضوان کی 4 درجے تنزلی کے بعد 21 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 32 درجے ترقی کے بعد 61 نمبر پر آ گئے ہیں ، ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کےجیمز اینڈرسن ایک درجے ترقی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔


بھارت کے روی چندرن ایشون ایک درجے تنزلی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ انگلینڈ کے اولی رابنسن3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر  پرپہنچ گئے ہیں، بولرز کی رینکنگ میں پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد رینکنگ میں 60 واں نمبر ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی