کراچی: (سہارا نیوز پاکستان) سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس انسپکٹرکے قتل میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی شعیب بخاری کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلمان عرف ہکلا کے نام سے ہوئی ہے، ملزم گارڈن میں کے ایم سی انسپکٹر محمدعلی کے قتل میں ملوث ہے جبکہ ملزم کے 3 دیگر ساتھی بھی قتل کی واردات میں پہلے گرفتار ہو چکے ہیں۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
Tags
News