لاہور : سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق) پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں محبت کا جھانسہ دے کر زیادتی کا جھوٹا مقدمہ درج کرانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گوجرانوالہ پولیس کے مطابق کنول بی بی پہلے مردوں سے دوستی کرتی اور پھر اُن سے ملاقات کے بعد زیادتی کا مقدمہ درج کراتی اور پھر انہیں بلیک میل کر کے پیسے بٹورتی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے دو مقدمات درج کرائے ہوئے تھے جب وہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تیسرا مقدمہ درج کرانے آئی تو ساتھی سمیت پکڑی گئی۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو خاتون اور اُس کے ساتھی نے فر فر سب کچھ بتا دیا۔
خاتون کے مطابق ملزمہ بلیک میل کر کے متاثرین سے لاکھوں روپے بٹور چکی ہے۔
Tags
News