کار چوری کرتے ہوئے پولیس کا ایکشن، دو عادی ملزمان گرفتار

 


سہارا نیوز پاکستان کے رپورٹر سید ارحم بخآری کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں


مبینہ ٹاؤن پولیس نے کار لفٹرز کے خلاف کامیاب کارواٸی کی اور دو ملزمان گرفتار کر لئے، ملزمان سے کاروں کو کھولنے والی چابیاں آلاتِ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا، سمامہ شاپنگ مال سمیت گلشن ٹاؤن کے قریب سے ٹویوٹا کرولا کاروں چوری کی واردتییں ہو رہی تھیں ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن زبیر نواز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیٸے خصوصی ٹیم تکشیل دے دی تھی پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرکے دو کار چور ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزم میں سجاد ولد اعجاز حسین اور نبیل علی عرف علی ولد ظفر حسین شامل ہیں ملزمان شہری مجتبیٰ کی کار # AVX-275 ٹویوٹا/کرولا ماڈل 2011 چوری کی نیت سے چور چابی سے کھولی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کیا ہے

مُلزماں نے ابتدائی تفتیش میں بتایا، کے وہ عادی مجرم ہیں پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں اور مجاز عدالت سے ضمانت پر ہیں مزید بتایہ کہ سمامہ شاپنگ سنٹر اور ارد گرد سے کٸی گاڑیاں چوری کر کے گلستان جوہر کی کچی آبادی میں موجود اپنے ساتھی کو 20 ہزار میں فی کار فروخت کر چکے ہیں ملزمان سے مزید گاڑیوں کی برآمدگی کی متوقع ہے پولیس نے برآمدہ کار کا مقدمہ الزم نمبر 729/22 بجرم دفعہ 381A/511 تھانہ مبینہ میں درج کردیا ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیٸے اے وی ایل سی پولیس گلشن ٹاؤن کے حوالے کیا گیا۔ملزمان کی نشانندہی پر انکے گینگ کے دیگر ساتھیو کی گرفتاری کیلی چھاپے مارے جا رہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی