پی ڈی ایم اور تحریک انصاف میں مذاکرات کیلئے عارف علوی کوشش کر رہے ہیں، رانا ثنا اللہ

 


نواز شریف واپس آئیں گے، سیاسی عدم استحکام

 پھیلانے کی کوشش بھی ہو رہی ہے، وزیر داخلہ


وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام پھیلانی کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کردی ہے کہ پی ڈی ایم اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں صدر عارف علوی کردار ادا کر رہے ہیں۔

لاہورمیں اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کا بیڑاغرق کرنے کے درپر ہیں، انہوں پی ٹی آئی چئیرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بے شرم ٹولہ ملک کا نقصان کرنا چاہتا ہے۔

وزیرداخلہ راناثناللہ کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے اور وہ کیسز ختم ہونے چاہئیں، انہوں کا کہا کہ ڈیلی میل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی ہے جبکہ عمران خان نے شہبازشریف کے خلاف خبرلگوائی اب انہوں نے جھوٹی خبر پر معذرت کی ہے۔

مذاکرات میں صدرعارف علوی کا کردار
رانا ثناللہ نے کہا کہ میرے عمران خان کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے اورپاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قیادت غیرمشروط مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن سب سے پہلے معیشت پربات ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کی بہتری اور یہ لوگ تباہی کی کوشش کررہے ہیں اور انتخابات 2 ماہ پہلے ہوں یا بعد، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ عارف علوی مذاکرات کیلئے کوشش کررہے ہیں لیکن اس سے پہلے فواد چوہدری، شاہ محمود اسد قیصر اور پرویزخٹک بھی کوشش کرچکے ہیں۔ صدرعارف علوی کی کوشش کی نتیجے میں کوئی بات ہوتی ہے، تو معیشت پر ہی بات ہوگی۔

نواز شریف نے وطن واپسی کی درخواست قبول کرلی
مسلم لیگ (ن) کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق رانا ثناللہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف سے انتخابات سے قبل وطن واپسی کی درخواست کی ہے اور انہوں نے لیگی قیادت کی درخواست قبول کرلی ہے۔

پی ٹی آئی مقدمات کے حوالے سے سوال
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے وزیرداخلہ رانا ثناللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کے خلاف کوئی سیاسی کیسزنہیں اوراعظم سواتی کے خلاف بھی سیاسی مقدمات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نےاعظم سواتی کے مقدمات ختم کردیئے ہیں لیکن ہم کئی کئی سال سے جھوٹے کیسزبھگتے رہے ہیں۔

Tweet It 👉 Twitter 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی