کراچی میں روزانہ 300 پستول اسمگل ہونے کا انکشاف

 


کراچی: شہر قائد میں روزانہ 300 پستول اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن کا لائسنس بھی مل جاتا ہے۔

سی ٹی ڈی انچاج راجہ عمر خطاب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اسلحہ اسمگل اور فروخت کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے جو اسلحہ کی خرید و فروخت واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعے کرتا تھا۔


انہوں نے کہا کہ اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا ہے اور انتہائی اعلیٰ کوالٹی کے 18 پستول برآمد کیے گئے ہیں۔ اسلحہ پشاور سے آن لائن کراچی اسمگل کیا جاتا تھا۔
Tweet It 👉

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی