اسلام آباد (سہارا نیوز پاکستان آن لائن) عوام کا انتظار ختم ہو گیا ، حکومت نے آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئندہ 15 روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مگر اس کے باوجود ہم نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، 15 جنوری تک پٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں ہی بر قرار رہیں گی ۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اوگرا نے مٹی کا تیل 8 روپے 76 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی تھی مگر ہم نے وہ بھی برقرار رکھی ہے مٹی کا تیل 171 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہی رہے گا۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 169 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی ۔