اسٹریٹ کرائم کا شکار معمر خاتون وزیراعلیٰ سندھ کے آگے روپڑی (سہارا نیوز پاکستان)

 


سہارا نیوز پاکستان/ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق کراچی کے دورے پر نکلے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے روک لیا۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ آپ میرے وزیرِ اعلیٰ ہیں، میری بات سنیں، مجھے بدھ کے روز یہاں لوٹ لیا گیا، میری بات کوئی نہیں سن رہا۔


خاتون نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے کہا کہ میری کوئی شکایت درج نہیں کر رہا، میں اکیلی کمانے والی ہوں۔


اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انتظامیہ کو خاتون کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔


وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ موجود مرتضیٰ وہاب نے ایس پی گلشنِ اقبال کو خاتون کی مدد کرنے کی ہدایت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی