اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کا گن مین اور ڈرائیور گرفتار کر لیا ہے۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)
ذرائع کے مطابق اسلام آباد تھانہ سیکریٹریٹ کی پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر کے مبینہ طور پر ان سے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فہیم اور ارشد نامی شخص پنجاب ہاوس اسلام آباد میں ملازمت کرتے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر گرفتار ملزمان کا پولیس کو دیا گیا بیان بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے خود کو پرویز الہی کا ملازم بتایا ہے۔