ٹھٹھہ : ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 2 لڑکیاں بازیاب نہ ہوسکیں۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


ٹھٹھہ : سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر)ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 2 لڑکیاں بازیاب نہ ہوسکیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ قبل ٹھٹھہ سے اغوا ہونے والی گڈی دختر گل حسن ملاح اور نظراں دختر پنہوں ملاح کا ابھی تک پتا نہیں چلا، دونوں لڑکیوں کو ایک ماہ قبل رفیق کاتیار اور مشتاق سولنگی نے ورغلا کر اغواء کر کے گم کردیا تھا، شکائت سیل کے بعد عدالت سے دونوں ملزموں کے خلاف ایف آئی ار کا آڈر بھی آیا مگر پولیس بااثر افراد کے ڈر سے لڑکیوں کو برآمد نہیں کرپارہی ہے جبکہ لڑکوں کا خاندان ٹھٹھہ شہر میں ہی رہائیش پزیر ہے پھر بھی پولیس کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے لڑکیوں کے والدین نے آئی جی سندھ ،ایس ایس پی ٹھٹھہ سے گزارش کی ہے کہ دونوں بچیوں کو برآمد کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی