لاہور میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا پڑوسی گرفتار۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے وحدت کالونی میں کمسن لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


پولیس حکام کے مطابق پندرہ سالہ لڑکی گھر سے کام کے لیے نکلی تو محلے دار اُسے زیادتی کے غرض سے زبردستی قریب میں موجود حویلی میں لے گیا۔


لڑکی نے زیادتی کی کوشش پر شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا، بعد ازاں وحدت کالونی پولیس کو واقعے کی اطلاع ملی تو ملزم کی تلاش شروع کی اور اُس کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت احد اعجاز کے نام سے ہوئی جو متاثرہ لڑکے کا پڑوسی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی