کراچی : رینجرز کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار(سہارا نیوز پاکستان/ڈاکٹر سید ناصر)

 


کراچی : ( سہارا نیوز پاکستان) کراچی کے علاقے الیاس گوٹھ لانڈھی میں کارروائی کے دوران رینجرز نے مختلف جرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی 51 سی میں کی گئی کارروائی کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمان سے اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔


ترجمان نے بتایا کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی