اوکاڑہ: اوکاڑہ سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والے پانچ سالہ بچے کی گردن کٹی لاش برآمد ہوگئی۔
سہارا نیوز پاکستان /ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق سفاکیت کا یہ افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں ملزمان نے چھری سے گردن کاٹ کر بچے کو مار ڈالا۔
کچھ روز قبل پانچ سالہ بچے کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کا کیس درج ہوا تھا جس کی اب گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈی پی او فرقان بلال کا کہنا تھا کہ بچے سے بدفعلی کی تصدیق میڈیکل رپورٹ ہوگی۔
Tags
News