کراچی میں ایک نجی نفسیاتی اسپتال سے 34 مریض فرار۔(ڈاکٹر ناصر: سہارا نیوز پاکستان)

 


کراچی:نجی اسپتال سے 34 زیر علاج نفسیاتی مریض فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک 19 میں واقع الزہرہ بحالی سینٹر کے 34 نفسیاتی مریض عملے کو یرغمال بناکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


شارع نور جہاں تھانے کے ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے سہارا نیوز پاکستان کے نمائندے ڈاکٹر سید ناصر کو بتایا کہ ایک نجی بحالی مرکز کے تقریباً 30 سے زائد مریض سکیورٹی گارڈز پر قابو پا کر سے فرار ہو گئے۔غلام نبی آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کو واقعے کا علام اس وقت ہوا جب ایک شخص نے تھانے میں آکر شکایت کی کہ کچھ لوگوں نے اس کی گاڑی چوری کر لیا ہے، جو مذکورہ اسپتال کے ساتھ واقع اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔

پولیس کے مطابق شکایت کنندہ کے تھانے پہنچنے کے چند منٹ بعد انہیں پولیس ہیلپ لائن سے کال موصول ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی کو کار سے ٹکر ماری اور فرار ہو گئے۔


انہوں نے کہا کہ جب پولیس جائے حادثہ پر پہنچی تو انہیں چوری شدہ کار مل گئی۔ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جس میں انہوں نے دو درجن سے زائد افراد کو اسپتال سے باہر آتے دیکھا۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان میں سے کچھ لوگ کار کے تالے توڑ کر لے گئے۔غلام نبی آفریدی نے مزید کہا کہ پولیس تفتیش کے لیے بحالی مرکز پہنچی جہاں سنٹر کی انتظامیہ نے انہیں بتایا کہ تقریباً 30 مریض فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

الزہرہ بحالی مرکز کے سیکیورٹی گارڈ تصور حسین نے سہارا نیوز پاکستان کو بتایا کہ عملہ معمول کے مطابق صبح 10 بجے مریضوں کو پینے کا پانی دینے گیا لیکن مریضوں نے عملے کے اہلکاروں پر حملہ کر کے فرار ہو گئے۔تصور حسین کے مطابق بحالی مرکز میں مجموعی طور پر 106 مریض زیر علاج ہیں اور ان میں سے 34 فرار ہو گئے۔ آخری اطلاعات تک فرار ہونے والے مریضوں میں سے 3 واپس سنٹر میں آچکے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی