سرحد پار سے دہشتگردوں کا حملہ، 4 جوان شہید۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


راولپنڈی: ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوان شہید ہو گئے۔ (سہارا نیوز پاکستان)


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کے چکاب سیکٹر میں سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر گشت کے دوران فائرنگ کی۔ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔


پاکستان نے ایران سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی