سستے تیل کی درآمد: پاکستان اور روس کے درمیان حتمی بات چیت کا آغاز۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


پاکستان اور روس کے درمیان تیل کی خریداری کے معاہدے پر حتمی بات چیت کے لئے روسی وزیر توانائی آج پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بین الحکومتی کمیشن برائے تجارت، معیشت و سائنسی اور تکنیکی تعاون کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو چکا ہے۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)

وزارت توانائی کے حکام کے مطابق روسی وزیر توانائی اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک سے مذاکرات کریں گے مذاکرات میں وزارت پیٹرولیم، خزانہ، تجارت اور خارجہ امور کے حکام شریک ہوں گے۔

ان مذاکرات کے حوالے سے وزارت توانائی کے حکام نے اردو نیوز کو بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان روس سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بات چیت کئی ماہ سے جاری ہے۔ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے گذشتہ ماہ اسی سلسلے روس کا دورہ کیا تھا جس کے تسلسل میں روسی وزیر توانائی پاکستان آ رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی