کراچی: سرجانی ٹاؤن 4 بچوں کا باپ گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا۔ (سہارا نیوز پاکستان)


 

کراچی: سرجانی ٹاؤن کا رہائشی 4 بچوں کا باپ گھر سے آفس جاتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لاپتا عبدالواجد علی قادری کا 5 روز گزرنے کے باوجود کوئی سراغ نہ مل سکا، گمشدگی سے متعلق سرجانی ٹاؤن تھانے میں ایس ایچ او کے نام درخواست جمع کرا دی گئی۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)

اس حوالے سے لاپتا عبد الواجد کے بھائی نوید احمد نے بتایا کہ ان کا بھائی سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور بی کا رہائشی ہے جو کہ رواں ماہ 17 جنوری بروز منگل صبح 10 بجے اپنے ڈیفنس میں قائم دفتر جانے کے لیے موٹر سائیکل نکلا تھا مگر وہ آفس نہیں پہنچا اور راستے سے ہی لاپتا ہوگیا
انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی کا کسی بھی سیاسی اور نہ ہی مذہبی جماعت سے وابستگی ہے۔ درخواست گزار کا کہنا ہے ان کا بھائی 4 بچوں کا باپ ہے جو کہ گھر سے دفتر اور وہاں سے سیدھا گھر آتا تھا اس کا زیادہ حلقہ احباب بھی نہیں ہے جبکہ وہ گرافک ڈیزائنر ہے۔

نوید احمد نے بتایا کہ بھائی کی گمشدگی کی وجہ سے ان کے بیوی بچو سمیت تمام اہلخانہ شدید پریشان ہیں، درخواست گزار نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر میرے بھائی کا سراغ لگائیں جسے لاپتہ ہوئے 5 روز گزر چکے ہیں اور اس کا کوئی پتہ نہیں چل رہا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی