کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قائم دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے۔ (سہارا نیوز پاکستان)
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں قائم دکان کے اندر پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے تاہم اب اس پر اسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔
ابتدائی طور پر دھماکہ گیس سلنڈر کا بتایا جا رہا تھا تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں بنے ہوئے مچان پر ہوا تھا جس کے باعث وہاں پر بیٹھے ہوئے متعدد افراد ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔
دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا جس نے واقعہ سے متعلق شواہد جمع کئے بعدازاں پولیس نے دھماکے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے کہ اس دوران بلب پھٹ گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلب کے ٹکڑے لگنے اور جھلسنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوع کو کلیئر کر دیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔