سویڈن میں قرآنِ پاک کی توہین، دفترِ خارجہ نے سویڈن کے گھناؤنے عمل کی شدید مذمت کی۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے سویڈن میں قرآنِ پاک کی توہین کے گھناؤنے عمل کی شدید مذمت کی ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ نے سویڈن میں اللہ تعالیٰ کی آخری الہامی کتاب قرآنِ مجید کی توہین کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بے حرمتی کے عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ یہ اظہارِ رائے کی آزادی میں شامل نہیں ہے۔

اپنے مذمتی بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو نفرت انگیز عمل کی روک تھام کا فرض نبھانا ہوگا۔ ان کی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ امن کے مذہب اسلام کے خلاف لوگوں کو تشدد پر نہ اکسانے کا فریضہ بھی سرانجام دیں۔

سویڈن کی شدت پسند جماعت کی جانب سے ہفتے کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر احتجاج اور قرآنِ پاک نذرِ آتش کرنے کا مذموم ارادہ ظاہر کیا گیا تھا۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان ہر مذہب کی عزت اور احترام کرتے ہیں۔


ترکیہ اور سویڈن کے مابین نیٹو رکنیت کے مسئلے پر کشیدگی جاری ہے۔ سویڈش حکومت نیٹو میں شمولیت کی خواہش مند ہے تاہم گزشتہ برس مئی سے اب تک ترکیہ اس کے خلاف ہے۔ سویڈش شدت پسند جماعت کی جانب سے قرآن مخالف اعلان اس کے رہنما راسموس پلودن نے کیا تھا۔


ترکیہ نے بھی سویڈن کی جانب سے راسموس نامی شخص کو قرآن کی بے حرمتی کی اجازت دینے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ 2 روز میں سویڈن کے سفیر کو 2 بار طلب کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا جاچکا ہے۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک نے بھی اس فعل کی سختی سے مذمت کی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی