سندھ ہائیکورٹ ،تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی فوج کے خلاف نازبیا زبان استعمال کرنے کامعاملہ ،عدالت نے شبہاز گل کے خلاف کسی بھی کاروائی اور گرفتاری روک دیا (سہارا نیوز پاکستان/ڈاکٹر سید ناصر)
عدالت نے کیس 12جنوری تک ملتوی کردی۔فوج کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرتے ہوئے عوام کوبھٹرکانے کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں شہباز گل کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے، جن تھانوں میں مقدمے درج کئے گئے تھے ان میں تھانہ رضویہ، سرجانی اور بریگیڈ سمیت دیگر شامل ہیں ،درخواستگزارکے وکیل انور منصور خان کاکہنا ہے ایک جرم مختلف تھانوں پرکیس داخل نہیں ہوسکتے ،جسٹس صلاح الدین پہنورکی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی