چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، سمری گورنر کو ارسال ۔ (سہارا نیوز پاکستان)


 

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے، سمری گورنر کو بھجوادی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں، سمری گورنر کو بھجوادی گئی ہے، انہوں نے 48 گھنٹے میں دستخط نہ کئے تو اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔ (ڈاکٹر ناصر: سہارا نیوز پاکستان)

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کے ساتھ کے پی اسمبلی بھی تحلیل کردی جائے گی، پی ٹی آئی اپنی دو اسمبلیاں توڑ کر الیکشن میں جائے گی۔


پی ٹی آئی رہنماء کا مزید کہنا ہے کہ 48 گھنٹے میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نگراں حکومت کے قیام کیلئے خط لکھیں گے۔


گزشتہ رات چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیا تھا، جس میں انہیں 186 ووٹ ملے گے، اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا اور عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی