اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو جلد شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان کی درخواست پر بینکنگ کورٹ کے جج نے آخری موقعے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ (سہارا نیوز پاکستان)
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کے لیے آخری موقع دے دیا۔
بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی اور عدالت نے عمران خان کی غیر حاضری پر انہیں حاضری یقینی بنانے کا آخری موقع دے دیا۔
عدالت نے عمران خان کو 31 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا اور تحریری حکمنامے میں کہا کہ عمران خان آئندہ سماعت پر ہر صورت عدالت میں پیش ہوں۔