کراچی؛ لیبارٹریوں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے ملزمان مقابلے میں گرفتار۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


کراچی: سہارا نیوز پاکستان (نامہ نگار) ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق انوسٹی گیشن ساؤتھ اور آپریشن پولیس نے مشترکہ پولیس مقابلے کے دوران لیبارٹریوں میں ڈکیتی کرنے والے گینگ کے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تاہم ایک ساتھی فرار ہوگیا۔


ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسیم بٹ اور ریکسن شامل ہیں، ملزمان نے 3 دسمبر کو آغا خان لیبارٹری لکی اسٹار میں دوران ڈکیتی لیب اسسٹنٹ کو زخمی کیا تھا، مذکورہ گینگ تین تلوار میں سام سنگ کی شاپ اور کھڈا مارکیٹ میں آغا خان لیبارٹری میں ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔



انھوں نے بتایا کہ گینگ شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، گینگ کو ٹریس کرنے کے لیے انویسٹی گیشن و ڈسٹرکٹ پولیس کو خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا۔

انہوں ںے مزید بتایا کہ جوائنٹ ٹیم نے سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مذکورہ گینگ کا سراغ لگایا، فرار ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش سے اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی