ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، ٹریفک کی روانی متاثر، موٹر وے بند (سہارا نیوز پاکستان)

 


لاہور(سہارا نیوز پاکستان) - ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہے، موٹر وے مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردی گئی۔


ہائی ویز پر بھی حدنگاہ کم ہونے کے باعث گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہے، لاہور، ملتان اور فیصل آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔


ٹرینوں کا شیڈول بھی تین سے پانچ گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہے، بالائی علاقوں میں خون جما دینے والی سردی، سکردو اور استور میں پارہ منفی 11 ریکارڈ کیا گیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی