لاہور: ڈیفنس کے اسکول میں طالبہ پر تشدد کی ایک اور ویڈیو۔ (ڈاکٹر ناصر سہارا نیوز پاکستان)

 


لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اسکول طالبات نے مبینہ طور پر نشے سے روکنے پر طالبہ پر تشدد کیا ہے۔نجی اسکول میں طالبہ پر تشدد کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں 3لڑکیوں کو تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ طالبات ایک نہتی طالبہ کو مل کر تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)


ویڈیو میں لڑکیاں طالبہ کو معافی مانگنےکا کہتے سنائی دے رہی ہیں، ویڈیومیں متاثرہ طالبہ لڑکیوں سے بار بار بال چھوڑنےکی اپیل کرتی ہے لیکن لڑکیاں متاثرہ طالبہ کو بالوں سے پکڑ کر نیچے گرا دیتی ہیں اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتی ہیں۔ 

متاثرہ لڑکی نے ساتھی طالبات کے خلاف مقدمہ درج کرایا، تاہم پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد طالبات کے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے اور ان کے والدین لڑکیوں کو لے کرفرار ہوگئے

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا گیا جس میں اس پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے، اور اسکول انتظامیہ سے معاملے کی تفصیل اور پوچھ گچھ کی گئی،واقعہ الیکٹرک سگریٹ پینے کے تنازع پر پیش آیا۔

دوسری جانب مقدمہ میں ملوث طالبات عمائمہ قیصر، جنت ملک اور کائنات ملک نے گرفتاری کے خوف سے سیشن عدالت لاہور میں عبوری ضمانت دائر کردی، اور مؤقف پیش کیا کہ پولیس نے ہمارے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔



نامزد طالبات نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم مقدمے میں شامل تفتیش ہوکر پولیس کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں، ہمارا اس مقدمہ میں کوئی قصور نہیں ہے، عدالت عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔


عدالت نے اسکول میں طالبہ پر تشدد میں ملوث تینوں طالبات کی عبوری ضمانت منظور کرلی، اور پولیس کو 30 جنوری تک طالبات کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ اور آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔متاثرہ طالبہ کے والدین کا الزام ہے لڑکیاں بیٹی کو نشے کی عادت ڈالنا چاہتی تھیں جس کی شکایت ان کے والدین کو کی گئی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم ابتدائی تفتیش میں منشیات کے استعمال کے شواہد نہیں ملے، مزید حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے۔

 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی