راولپنڈی: ڈاکٹر ناصر/ سہارا نیوز پاکستان کے مطابق راولپنڈی میں نانی کا ڈائیلاسس کرانے کے لیے نجی اسپتال جانے والی لڑکی سے اسپتال ملازم کی مبینہ زیادتی، نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل بھی کرتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ وہ خالہ کے ہمراہ نانی کا ڈائیلاسز کرانے نجی ہسپتال گئی، استقبالیہ پر موجود عملے میں شامل خالد جو کہ وہاں تعینات ڈاکٹر کا پی اے ہے اس نے اگلے دن آنے کا کہا، اگلے دن ہسپتال پہنچی تو خالہ نانی کے ساتھ اندر گئیں تو ہسپتال ملازم خالد نے مجھے کہا کہ آئیں آپ کو ڈائیلاسز والی جگہ دکھاتا ہوں۔
Tags
News