بارشوں کا نیا سلسلہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا۔(سہارا نیوز پاکستان آن لائن)

 


سہارا نیوز پاکستان آن لائن ویب ڈیسک: بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئیں۔


پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج صبح سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا اتوار کی دو پہر تک ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے باعث زیارت، قلعہ سیف اللہ،دکی، ہرنائی، ژوب،بارکھان، شیرانی، نوکنڈی، دالبندین میں بارش متوقع ہے۔اس کے علاوہ پشین،قلعہ عبداللہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ کے پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ برفباری سےقومی شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں ٹریفک کیلئےمتاثرہونےکاامکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق مغربی سسٹم اتوار اور پیر کی رات تک بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوتا رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی