کراچی: شہر قائد کے علاقے سی وی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والی لڑکی کی لاش سمندرسے نکال لی گئی ہے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
سہارا نیوز پاکستان : ڈاکٹر سید ناصر کے مطابق جمعرات کی شب پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ جانوروں کے اسپتال کے مالک اوراسٹاف نرس کے خلاف درج کیا تھا، لڑکی کے اغوا میں ملوث اسپتال کے مالک ڈاکٹر اور اسٹاف نرس کو گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوران تفتیشی ایسے شواہد ملے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین اور جسنی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے حتمی طور پر بتایا جا سکے گا۔
دوسری جانب لڑکی کے اہلخانہ نے واقعے کو خودکشی نہیں بلکہ قتل قرار دیا ہے۔
لڑکی کی شناخت ساحل سمندر سے ملنے والی اس کے بیگ میں موجود قومی شناختی کارڈ کی مدد سے23 سالہ سارہ ملک دختر ابرار احمد کے نام سے کی گئی جاں بحق ہونے والی لڑکی محمود آباد اعظم بستی کی رہائشی اور ڈیفنس فیز 6 نشاط کمرشل میں واقع جانوروں کے اسپتال میں کام کرتی تھی۔