اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق اہم فیصلے کر لیے گئے ہیں۔ (ڈاکٹر سید ناصر/سہارا نیوز پاکستان)
وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے ، جس میں ملکی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں ۔ اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف ، اسحاق ڈار ، رانا ثنااللہ ، مریم اورنگزیب سمیت سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے خصوصی دعوت پرشریک ہوئے۔
سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امن دشمنوں کیخلاف سخت کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ برتنے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔