سہارا نیوز پاکستان/ڈاکٹر سید ناصر کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیاں جاری ہیں
ضلع ویسٹ پولیس نے سیاسی جماعت کے عہدیدار کے قتل کا معمّہ حل کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔مورخہ 29 دسمبر 2022 کو شیر محمد خان ولد گل محمد خان کو شاہی آباد قبرستان فرنٹیئر کالونی میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔قتل کا مقدمہ الزام نمبر 1057/2022 بجرم دفعہ 302/34 مقتول کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ پیرآباد میں درج ہے۔ایس ایچ او پیرآباد نے ٹیکنیکل و خفیہ بنیادوں پر کامیاب کاروائی کر کے مرکزی ملزم عمیر ولد غفور خان کو گرفتار کیا۔ملزم مقتول کا دوست ہے اور ملزم نے آپسی رنجش کی بنیاد پر مقتول کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ملزم نے از خود مقتول کو فون کال کر کے جائے وقوعہ پر قتل کرنے کے لئے بلایا تھا۔گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا، ملزم کے دیگر فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔