حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت، چاروں ملزمان کو عمر قید کی سزا۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے میمن گوٹھ میں اجتماعی زیادتی کا شکار حدیقہ میمن کیس میں جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا سنادی،مزید پانچ سال جیل میں سزا دینے کا بھی حکم جاری، ملوث ملزمان کو کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا-


سہارا نیوز پاکستان ڈاکٹر سید ناصر : حدیقہ میمن کے والد جاوید میمن نے عدالت کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو سزا دے کر معزز عدالت نے مزید بچیوں کی زندگی کو تباہ ہونے سے بچا لیا ہے ایڈووکیٹ محمد خان شیخ نے کہا کہ سماج میں برائیوں کو ختم کرنے میں یہ فیصلہ اہم کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق دو سال قبل 12 جنوری 2021 کو میمن گوٹھ میں 14 سالہ بچی طالبعلم حدیقہ جاوید میمن سے محلے کے چار ملزمان سبحان، آرض، عدیل مزمل نے اجتماعی زیادتی کر کے سوشل میڈیا پر نازیبا وڈیو بھی وائرل کی تھی جس کے خلاف تھانہ میمن گوٹھ میں مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔


اس سلسلے میں پہلے ملیر کورٹ اور بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت میں 18 ماہ تک کیس چلا جس کا عدالت نمبر 4 کے معزز جج الطاف اعوان نے جرم ثابت ہونے پر چاروں ملزمان کو 25 سال عمر قید اور مزید 5 برس قید کی سزا سنائی اور فوری طور پر ملزمان کو سینٹرل جیل بھجوا دیا۔

کیس میں حدیقہ میمن کے وکیل محمد خان شیخ نے بتایا کہ میں نے کیس میں اس لیے محنت کی کے سماج میں سے برائیوں کو روکا جا سکے، لڑکی کے والد جاوید میمن کا کہنا ہے کہ اوباش لڑکوں نے میری بیٹی کی زندگی تباہ کردی ہے لیکن عدالت نے انصاف کرکے دیگر بچیوں کی زندگی کو محفوظ بنا دیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی