مرغی کی اُڑان تھم گئی، گوشت 15 روپے کلو سستا ہوگیا, شہریوں نے برائلر کی قیمت میں کمی اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر قرار دیدی۔ (سہارا نیوز پاکستان)
شہر میں برائلر کی رسد میں معمولی بہتری کے باعث قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، زندہ مرغی 10 روپے سستی ہونے کے بعد 341 روپے کلو ہوگئی جبکہ مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے کے بعد 512 روپے کلو میں ہوگیا، فارمی انڈوں کا ریٹ 289 روپے درجن کی سطح پر برقرار رہے۔