کراچی (سہارا نیوز پاکستان) - جماعت اسلامی نے کراچی کی میئرشپ کیلئے پی ٹی آئی سے تعاون مانگ لیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں وفد کی انصاف سیکرٹریٹ آمد ہوئی۔ علی زیدی کے ساتھ بیٹھک میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر متفقہ ردعمل دینے پر اتفاق جبکہ فارم 11 کو ٹیلی کرنے کیلئے چار رکنی مشترکہ کمیٹی قائم کردی۔
حافظ نعیم بولے ری کاؤنٹنگ کا عمل پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچانے کیلئے تھا، بلدیاتی الیکشن کے نتائج فارم 11 کے مطابق آنے چاہئیں۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ ہے، کراچی کا میئر ہمارا ہوگا، چاہتے ہیں پی ٹی آئی اتفاق کرے۔
ادھر پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی بولے چالیس کے قریب یوسیز میں ہمارا مینڈیٹ چرایا گیا، معاملہ الیکشن کمیشن سمیت تمام متعلقہ فورم پر اُٹھائیں گے۔ پیپلزپارٹی سے کسی لیول پر اتحاد نہیں ہوسکتا۔