محمد اعظم خان نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ (سہارا نیوز پاکستان)


 

سابق بیوروکریٹ محمد اعظم خان نے خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ہفتے کو پشاور میں اعظم خان سے حلف لیا۔


انہوں نے سہارا نیوز پاکستان سے گفتگو میں کہا کہ عبوری سیٹ اپ صوبے میں ”آزادانہ اور منصفانہ“ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے گا

جمعے کو گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے اعظم خان کی بطور نگراں وزیراعلیٰ تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔


گزشتہ روز ہی نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے تقرر کے لئے محمودخان اور اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی اکرم درانی کے درمیان اتفاق ہوگیا تھا۔


نگراں وزیراعلیٰ کے پی کے نام پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت اسپیکر ہاؤس میں ہوئی جہاں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک بھی شریک تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لئے حکومت اور اپوزیشن نے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا، اعظم خان کئی سرکاری عہدوں پر اپنے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔


پشاور میں محمودخان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا تھا کہ اتفاق رائے سے اعظم خان کا نام بذریعہ خط محمود خان اور میں خود دستخط کرکے اسپیکر اسمبلی کو بھیجیں گے، پرویز خٹک بھی اعظم خان کو جانتے ہیں اور ہماری کوشش تھی کہ کوئی متنازع نام نہ دیا جائے۔


اس موقع پر وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ پہلی بار نگراں وزیراعلیٰ کا نام اتفاق رائے سے دیا، ہم نے 3 اور اکرم درانی نے 2 نام دیئے تھے، پرویز خٹک سے مشاورت کرکے اتفاق کیا کیونکہ یہ اعظم خان کو بہتر جانتے ہیں۔


محمود خان کا کہنا تھا کہ بہتر یہ تھا کہ عوامی نمائندے بیٹھ کر فیصلہ کریں، معاملہ الیکشن کمیشن جاتا تو بہتر نہ ہوتا۔


انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے نام پر لیڈرشپ سے بھی مشاورت کی، اعظم خان وزیر داخلہ اور خزانہ رہ چکے ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی