سابق صدر سپریم کورٹ بارعبدالطیف آفریدی فائرنگ سے جاں بحق۔ (سہارا نیوز پاکستان)

 


سہارا نیوز پاکستان کے نامہ نگار ڈاکٹر سید ناصر کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی پر پشاور ہائی کورٹ احاطے میں قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔


عبدالطیف آفریدی حملے میں شدید زخمی ہو گئے ہیں، انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا تا ہم دوران علاج انکی موت ہو گئی ہے،، اطلاعات کے مطابق ان پر گولیاں برسائی گئیں، ملزم نے چھ گولیاں فائر کیں، پولیس نے تشویشناک حالت میں عبدالطیف آفریدی کو ہسپتال منتقل کیا تھا، تا ہم وہ چل بسے


پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گولیاں چلانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے کی شناخت عدنان کے نام ہوئی ہے جو سائل کی حیثیت سے ہائیکورٹ میں داخل ہوا ،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے ہسپتال انتظامیہ کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگی تھیں ،لطیف آفریدی پر فائرنگ پشاور ہائیکورٹ بار روم میں کی گئی تھی ،ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا کہنا ہے کہ لطیف آفریدی کو اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے لطیف آفریدی کو متعدد گولیاں لگی تھیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی