پاکستان میں سوموار کی صبح بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر معطل ہوگئی جس کے سبب ملک بھر میں کاروبار زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ (سہارا نیوز پاکستان)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے تعطل کی وجہ سے سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہوا ہے۔
صنعتی اور کاروباری شعبے کا آپریشن بھی تعطل کا شکار ہوا۔
اسلام آباد کی مارکیٹوں میں بجلی کی طویل بندش کے سبب دوکانداروں کے یو پی ایس کی بیٹریاں جواب دے گئیں اور دوکاندار موبائل فون جلا کر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لوگ بجلی کی بندش کی وجہ سے موم بتیاں اور ایمرجنسی لائٹس خرید رہے ہیں۔
Tags
News