ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ (ڈاکٹر سید ناصر نامہ نگار سہارا نیوز پاکستان)
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات رابطہ کمیٹی کے ہمراہ الیکشن کے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ’اب کراچی کا میئر جو بھی آئے گا ایم کیو ایم کی خیرات پر آئے گا۔‘
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’ہم کسی کو بلیک میل نہیں کریں گے اور وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔