وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے طویل بریک ڈاؤن کے پیچھے انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بیرونی مداخلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اگرچہ اس کا امکان بہت کم ہے تاہم پھر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ (ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان)
منگل کو اسلام آبد میں پریس کانفرنس میں خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن کی حتمی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم پورے ملک میں بجلی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بریک ڈاؤن پر افواہیں بھی اڑیں اور لطیفے بھی بنے تاہم بجلی کا ترسیلی نظام مکمل طور پر محفوظ ہے۔