کراچی: شاہ فیصل کالونی میں موبائل فون پرآن لائن گیم کھیلنے والی ایک اور لڑکی مبینہ طور پر اغوا | مقدمہ درج | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں موبائل فون پرآن لائن گیم کھیلنے والی ایک اور لڑکی مبینہ طور پر اغوا ہوگئی۔ پولیس نے واردات کی ایف آئی آر والدین کی مدعیت میں درج کر لی۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی کی رہائشی کم عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا،پولیس نے 13 سالہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی، مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔


پولیس کو دی گئی درخواست میں لڑکی کے والد نے مؤقف اختیار کیا کہ لڑکی کی عبداللہ نامی لڑکے سے لوڈو گیم کے ذریعے دوستی ہوئی، جس نے لڑکی کو ورغلا کر کراچی میں مقیم اپنے رشتہ داروں کی مدد سے اغوا کرایا، وہ لڑکی کو پنڈی سے کویت لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں،لڑکی 13 فروری کو رات گئے گھر سے نکلی۔

پولیس نے لڑکی کے مبینہ طور پر اغوا ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی ہے۔

ایس ایچ او شاہ فیصل محمد علی مروت کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی میں لڑکی کو گھر سے نکلتے ہوئے کیمرے کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا جبکہ لڑکی کو لے جانے والے موٹرسائیکل سوار کو بھی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے، ایس ایچ او شاہ فیصل کے مطابق پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے اور والدین کے بیان کی روشنی میں جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا 

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی