نئی دہلی: بھارت میں دوسری لڑکی سے شادی کرنے سے منع کرنے پر 24 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا | سہارا نیوز پاکستان آن لائن


 نئی دہلی: بھارت میں دوسری لڑکی سے شادی کرنے سے منع کرنے پر 24 سالہ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو ڈیٹا کیبل سے گلا گھونٹ کر قتل کردیا اور لاش فریزر میں رکھ دی۔ | سہارا نیوز پاکستان آن لائن 


بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹے ہوٹل کے کمرے کے فریزر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی۔ جس کی شناخت ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 22 سالہ نکی یادیو کے نام سے ہوئی۔

ملزم کے بیان کے مطابق نکی یادیو اور وہ ایک دوسرے کو 2018 سے جانتے تھے۔ دونوں امتحانات کی تیاری کے لیے ایک کوچنگ سینٹر میں ملے تھے اور پھر دونوں ایک ساتھ رہنے لگے تھے۔


اس دوران دونوں کے درمیان تعلق استوار ہوگئے۔ نوجوان ساحل نے اپنے اہل خانہ کو اب تک اس تعلق سے متعلق کچھ نہیں بتایا تھا۔ اس کے والدین نے برادری میں لڑکی بھی پسند کرلی اور شادی پر زور دے رہے تھے۔


دوسری جانب نکی یادیو کا اصرار تھا کہ وہ اس سے شادی کرے اور اپنے والدین کو سب بتادے۔ اس بات پر دونوں کے درمیان تلخی بڑھی اور ساحل گہلوٹ نے نکی یادیو کو قتل کردیا۔

ملزم نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس نے نکی یادیو کو اپنی شادی کے دن قتل کیا اور لاش چھپانے کے بعد سیدھا شادی کے منڈپ پر پہنچا۔ شادی کی مصروفیات کی وجہ سے ہی اسے لاش کو ٹھکانے لگانے کا موقع نہیں ملا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اطلاع مخبروں کے ذریعے ملی تھی۔ ہوٹل سے لاش برآمد ہونے کے بعد ساحل گہلوٹ کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہ وہاں نہیں تھا اور اس کا نمبر بھی بند تھا۔



پولیس نے مخبروں کی اطلاع پر ہی ملزم کا تعاقب کرکے اسے دہلی کے مرکزی علاقے سے گرفتار کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی