۔اسلام آباد (سہارا نیوز پاکستان) - منی بجٹ کی تشکیل کیلئے صدر عارف علوی سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر عارف علوی نے بنیادی نکات پر تبادلہ خیال کیا۔ معاشی اہداف اور الیکشن کی ٹائم لائن پر بات ہوئی۔ آئی ایم ایف سے پیکیج ملنے کے بعد کی حکمت عملی بھی زیر بحث آئی۔
اسحاق ڈار نے متوازن بجٹ بنانے کے فارمولے پر صدر مملکت کو اعتماد میں لیا۔ عارف علوی نے بھی تجاویز پیش کیں۔