پشاور : شوگر کے مریضوں کیلیے مفت ادویات، فنڈز جاری | سہارا نیوز پاکستان

 


پشاور : شوگر کے مریضوں کے لیے ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے۔ | ڈاکٹر سید ناصر سہارا نیوز پاکستان 


خیبر پختونخوا میں فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے 24اضلاع میں شوگر کے مریضوں کو مفت ادویات نہیں مل رہی تھی۔انسولین فار لائف پروگرام نے ادویات فراہمی کے لیے کمپنیوں سے معاہدہ کر لیا۔

صوبائی حکومت نے ایک ماہ میں ادویادت کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے مفت شوگر ادویات کا سلسلہ معطل تھا۔


ادویات کی مفت فراہمی کیلئے 36 کروڑ 30 لاکھ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔انسولین فار لائف پروگرام میں 58 ہزار سے زائد شوگر سے متاثرہ مریض رجسٹرڈ ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی