کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی | فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم گرفتار | سہارا نیوز پاکستان

 


کراچی : (سہارا نیوز پاکستان ) کراچی کے علاقے گارڈن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کےکارکن کوگرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزم محمد صدیق کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔


سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ ملزم نے2004 میں تلخ کلامی پر اپنے بوہری سیٹھ غلام مرتضیٰ کو اغوا اور قتل کیا، ملزم نے 2010 میں کتابوں کی دکان کے مالک ایوب نقوی کوبھی گھر جاتے ہوئے قتل کیا۔


سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کےبعد ملزم کےگھرپرکئی بارریڈ کیا گیا تاہم ملزم گرفتاری کےڈرسےحیدرآباد میں روپوش ہوگیاتھا ، ملزم چندروز پہلےہی کراچی واپس آیاتھا، گرفتارملزم کوقانونی کارروائی کیلئے پولیس کےحوالےکردیاگیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

Welcome To Sahara News Pakistan
Let Us Know Your Valuable Feedback Thanks.

جدید تر اس سے پرانی